اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے خوجہ شیعہ اثنا عشری ورلڈ فیڈریشن کے سربراہ شیخ "صفدر جعفر" کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں حاجی "محب علی روشن علی ناصر" کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
آیت اللہ رمضانی کے پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب محترم الحاج شیخ صفدر جعفر (زید عزہ)
سربراہ خوجہ ورلڈ فیڈریشن و رکن مجلس اعلیٰ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
سلام علیکم
ہندوستان کے شیعہ اثنا عشری خوجہ جماعت کے سربراہ اور ممبئی میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے مالی امور میں وکیل مرحوم حاجی "محب علی روشن علی ناصر" کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔
مرحوم مغفور ایران کے اسلامی انقلاب کے حامیوں اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے مخلصوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی میں ہندوستان کے شیعوں کو اور خصوصا الایمان فاؤنڈیشن کے ذریعے ضروتمندوں کو بےبہا خدمات فراہم کیں۔
ہم اس عظیم نقصان پر آپ جناب، مرحوم کے اہل خانہ خصوصا ان کے بیٹے محمد علی ناصر نیز ہندوستان کے شیعوں اور خوجہ جماعت کو تسلیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ رب العزت سے مرحوم مغفور کے لیے بلندی درجات اور ان کے قرابتداروں اور دوستداروں کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔
رضا رمضانی
سیکرٹری جنرل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۲۳ اکتوبر ۲۰۲۰
............
242